ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل جمعیتہ الحفاظ کےمسابقہ قرآن کا آغاز: قرآن کے حافظ اللہ کا اہم معجزہ ہیں

بھٹکل جمعیتہ الحفاظ کےمسابقہ قرآن کا آغاز: قرآن کے حافظ اللہ کا اہم معجزہ ہیں

Fri, 01 Mar 2019 21:37:05    S.O. News Service

بھٹکل :یکم مارچ  (ایس او نیوز) قرآن کریم کے تعلق سے اللہ تعالیٰ نے قرآن میں 50سے زائد مقامات پر قرآن کو اپنی طرف سے نازل ہونےکی بات کہی۔ قرآن کو جتنا پڑھیں گے انسان کا تعلق اس سے اتنا ہی زیادہ مضبوط ہوگا اور اس کے درجات  بلند ہونگے ۔ مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی مولاناخواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی نے فرمایا۔

وہ یہاں جمعیۃ الحفاظ بھٹکل کے زیر اہتمام نوائط کالونی کے مجلس ملیہ ،تنظیم مسجد کے احاطے میں منعقدہ و روزہ ریاستی سطح اور منگلورو سے گوا تک کے حفظ قرآن مسابقہ میں خطاب کررہے تھے۔ مولانا نے بتایا کہ بھٹکل میں قرآن حفظ کو لےکر کافی کوششیں ہورہی ہیں۔ فی الحال مردوں اور بچوں کے 25کلاسس چل رہے ہیں جب کہ  عورتوں کے اس کے علاوہ ہیں۔اس موقع پر جامع مسجد امام وخطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی  نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن مجید کے حفاظت کا ایک اہم وسیلہ حفاظ کرام ہیں۔ چھوٹے چھوٹے معصو م بچوں کا قرآن حفظ کرنا بہت بڑا معجزہ ہے،  قرآن کی تلاوت کو اللہ تعالیٰ توجہ سے سنتا ہے اور بہت  خوش ہوتاہے۔ ہر ایک قرآن کو حفظ کرنے کی کوشش کرے  کیونکہ اللہ نے قرآن کو آسان کردیا ہے۔ قرآن  اللہ کا پیغام ہے اس کو سمجھنے کی کوشش کریں، مطلب و معنی اور مفہوم کو سمجھ کر تلاوت کرنے کی ضرورت ہے۔

پہلی نشست کا آغاز حافظ رویض بن اسماعیل عیدروسہ کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ عبداللہ عتبان بن عارف شریف نے نعت پیش کی۔ اس کے بعد  باقاعدہ مسابقہ  شروع ہوا۔ جو دیر رات تک چلا۔ مولانا رحمت اللہ رکن الدین ندوی نے استقبالیہ پیش کیاتو مولانا محمد عرفان ایس ایم ندوی نے جمعیتہ الحفاظ اور پروگرام کی غرض و غایت بیان کی۔ جمعیتہ الحفاظ کے صدر مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی نے صدارت کی۔ حافظ مولوی عبداللہ شریح کوبٹے ندوی اور حافظ مولوی سلمان کولا ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ قاری مجتبیٰ رتنا گری،حافظ قاری رضاالکریم  اورحافظ مولانا عبدالمحیط خطیب ندوی نے حکم کے فرائض انجام دئیے۔ اس موقع پر ڈائس پرصدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل ، قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا محمد اقبال ملا ندوی، جامعہ اسلامیہ کے مہتمم مولانا مقبول کوبٹے ندوی،ناظمہ جامعہ ماسٹر شفیع صاحب شاہ بندری، حافظ کبیر الدین ،مسابقہ کے کنونیر مولانا حافظ ارشاد صدیقی  وغیرہ موجود تھے۔


Share: